الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شام 7بجے سے پہلے نتائج دکھانے پر پابندی عائد کردی

 
0
1287

اسلام آبادجولائی 5(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شام 7بجے سے پہلے نتائج دکھانے پر پابندی عائد کردی،پابندی میڈیا سے متعلق نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق لگائی گئی ہے،میڈیا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کویقینی بنائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ملاقات کی،جس میں انتخابی عمل اور انتخابی نتائج کے دوران میڈیا کے کردار اور ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ممبر پیمرا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنراور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے درمیان اس بات پراتفاق کیا گیا کہ انتخابی نتائج شام 7بجے سے پہلے میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔پابندی میڈیا سے متعلق نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق لگائی گئی ہے۔میڈیا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کویقینی بنائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فوری طور پر میڈیا کومعلومات کی فراہنی یقینی بنائی جائے گی۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔