کراچی : عین الیکشن کے موقع پر گبول گوٹھ  میں ترقیاتی کام شروع کردیا گیا، پانی کی لائین بچھائی جارہی ہے جو علاقہ مکینوں کی دیرینہ مانگ تھی

 
0
515

کراچی، جولائی  06  (ٹی این ایس): گبول گھوٹھ میں  ایک ایسے موقع پر ترقیاتی کام شروع  کردیا گیا ہے جب الیکشن  چند دنوں ہی کے فاصلے پر ہے۔ علاقہ میں پانی کی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جو 16881 مکینوں کو فراہمی آب کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرے گی۔

بتایا جاتا ہے اہل علاقہ برسوں سے اس مسلہ سے بری طرح دوچار تھے  اور حکمرانوں سے لیکر مقامی نمائیندوں  کو بار ہا باور کرائے جانے کے باوجود  کسی نے ان کی نہیں سنی  تاہم اب جبکہ انتخابات  بہت قریب ہیں علاقہ میں کام شروع کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ   کہ اگرچہ صوبہ میں نگراں حکومت کام کر رہی ہے تاہم پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عبدالستار بروہی اور ایم ان اے بابو عبدالخالق مرزہ اور کارکنان  حاجی غلام محمّد بروہی ، سکندر بروہی ، محمّد سلیم حجازی ،بلال بھٹی ، جہانزیب ، شبیر سرائیکی کے ایماء پر یہ کام کیا جارہا ہے۔ اگرچہ اہل علاقہ خوش ہیں کہ ان کا دیرینہ اور سنگین نوعیت کا مسلہ دور ہورہا ہے تاہم الیکشن کے موقع پر اسکے آغاز پر کئی انگلیاں بھی اٹھ رہی ہیں۔