لاہور میں فیروز روڈ پر روڈ پر دھماکہ  22 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات 

 
0
612

 

لاہور جولائی 24(ٹی این ایس ): فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے پاس دھماکا ہوا،؎دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا، 

ریسکیو ترجمان نے دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ڈی سی او لاہور سید سمیر احمد نے دھماکے میں 22 افراد کے جاں بحق اور 32 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکے کے فوری بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو جنرل اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق اہلکار سبزی منڈی میں آپریشن کے لیے قائم کیمپ میں تعینات تھے اور اس دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے کیمپ کو ہی ٹارگٹ کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فیروز پور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے