سانحہ احمد پور شرقیہ سلگتی سگریٹ پھینکنے سے پیش آیا، اوگرا

 
0
390

اسلام آباد جولائی24(ٹی این ایس ) :چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ سلگتی سگریٹ پھینکنے سے پیش آیا ہے جب کہ ٹینکر کا ایکسپلوزو لائسنس بھی جعلی تھامیر اسرار اللہ زہری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں اوگرا کی جانب سے سانحہ احمد پور شرقیہ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے بتایا کہ سانحہ کی ذمہ دار کمپنی کو 1کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل 11ہزار704آئل ٹینکر معیار کے مطابق ہیں چیئرپرسن اوگرا نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں آئل ٹینکرز کی فٹنس چیک کریں گی، انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ ہماری اس کارروائی پر متعلقہ ٹینکرز والے شور کریں گے سینیٹ کارروائی میں چیئرپرسن اوگرا کی بریفنگ کے دوران فتح محمد حسنی کا کہنا تھا کہ 200 آدمی جل کر راکھ ہوگئے اور متعلقہ کمپنی صرف ایک کروڑ دے کر بچ گئی اس موقع پر سینیٹر روبینہ عرفان نے کہا کہ صرف جرمانہ کافی نہیں، جس کمپنی کا ٹینکر تھا اْسے بند کرنا چاہیے۔