سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزایافتہ ملزم کی سزائے موت معطل کردی

 
0
539

اسلام آباد جولائی24(ٹی این ایس ) :سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا معطل کردی سپریم کورٹ میں گزشتہ روز بھی جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں بینچ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 2 ملزمان فضل ربی اور سعد رحیم کی سزا معطل کی تھی۔ دونوں ملزمان پر سوات میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کا الزام تھاعدالت عظمیٰ میں آج جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے محمد اکبر کی درخواست پر سماعت کی اور اس کی سزا معطل کردی ملزم محمد اکبر پر 2009 میں 2 فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام ہے جب کہ اس کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے محمد اکبر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔