وزارت منصوبہ بندی و ترقی ، فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 44 کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
480

اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 44 کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے تھر پارکر میں 100 میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30کروڑ، فنانس ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے ایک کروڑ، اسلام آباد میں آڈٹ ہائوس میں تعمیراتی کام کے لئے 15کروڑ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ93 لاکھ‘ پتوکی میں فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ‘ننکانہ میں پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ73لاکھ ‘ پھول نگر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔