وزارت منصوبہ بندی و ترقی ، مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2 کھرب 12 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
392

 

اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 12 ارب20کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئی3 ارب 91 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 18 ارب44 کروڑ، ایرا کے لئی90 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کے لئے 30 ارب، سیفران اور فاٹا کے لئے 9 ارب64 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 6 ارب16 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی8 ارب22 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئی69 ارب90 کروڑ، واپڈا، پاور سیکٹر 16 ارب 29 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 8 ارب 30 کروڑ، سپارکو کے لئے ایک ارب ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 30 کروڑ45 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 13کروڑ30 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 9 ارب20 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئی48 کروڑ92 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کے لئے ایک ارب 46 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لئی2 ارب 19 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 3 ارب 5 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 2 ارب 10 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 32 کروڑ27 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 6 ارب 50 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب57 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے ایک ارب 44 کروڑ98 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 62 کروڑ31 لاکھ، کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 90 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 12 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 32 کروڑ 60 لاکھ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 86 کروڑ 40 لاکھ ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کے لئے 46 کروڑ 77 لاکھ اور لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 11 کروڑ 65 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر رہاہے۔