یمن،حوثیوں کو میزائلوں کی تازہ کھیپ فراہم کر دی گئی

 
0
453

صنعاء نومبر 7(ٹی این ایس)یمن کی باغیوں کے ہاتھوں یرغمال سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ
حوثیوں کو میزائلوں کی تازہ کھیپ فراہم کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے نے سرکردہ حوثی لیڈروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ باغیوں کو دیسی ساختہ میزائلوں کی نئی کھیپ مہیا کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کا ایک بیان نقل کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساحلی شہر الحدیدہ کے دورے کے دوران ایک ٹریننگ کیمپ سے پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر باغیوں کو نئے میزائل بھی مہیا کیے گئے۔