چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد کی کچی آبادیوں واقع سیکٹر F-6اورF-7کے علاوہ F-8کچہری اور اسلام آباد کی سبزی منڈی میں پبلک ٹائلٹس بنا دیئے گئے

 
0
37460

اسلام آباد مارچ 31 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد کی کچی آبادیوں واقع سیکٹر F-6اورF-7کے علاوہ F-8کچہری اور اسلام آباد کی سبزی منڈی میں پبلک ٹائلٹس بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر جراثیم کے خاتمے کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے بھی مطلوبہ سہولت مہیا کر دی گئی ہے تاکہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید موئثر اور سا ئنٹیفک بنایا جا سکے۔

مزید برآں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر جراثیم کش واک تھرو گیٹ لگانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی سبزی منڈی میں دو جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں۔ سبزی منڈی میں روزانہ ہزاروں افراد کی آمدورفت کے باعث سبزی منڈی میں لگائے گئے ان دو جراثیم کش واک تھرو گیٹ کی لمبائی 20فٹ رکھی گئی ہے تاکہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگ اس واک تھرو گیٹ کو استعمال کر سکیں اور جراثیم کش اسپرے سے اپنے آپ کو محفوظ اور تندرست رکھ سکیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر 20 واک تھرو گیٹ نصب کر رہی ہے۔ سی ڈی اے کے تعاون سے نصب کئے جانیو الے یہ جراثیم کش واک تھرو گیٹ سبزی منڈی کے علاوہ پاک سیکرٹریٹ،پناہ گاہوں اور اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ان جراثیم کش واک تھرو گیٹ کو کلورین ملے پانی کی چوبیس گھنٹے فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔