پاکستانی ڈاکٹر کا بڑا کارنامہ، اب ایک وینٹی لیٹر سے بیک وقت سات کرونا وائرس کے مریض مصنوعی سانس لے سکیں گے

 
0
43184

واشنگٹن مارچ 31 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق دنیا کے تمام ممالک اس وقت وینٹی لیٹرز کی قلت کا شکار ہیں، ایسے میں امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نے ایک وینٹی لیٹر کو ایک سے زیادہ مریضوں کیلئےقابل استعمال بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

ریاست کینیکٹی کٹ کے سینیٹر اور ڈاکٹر سعود انور نےاپنے ساتھی ڈاکٹر کے ساتھ مل کر ایسی ڈیوائس تیاری کی، جس کی مدد سے ایک وینٹی لیٹر سات مریضوں کو مصنوعی سانس دے سکتا ہے۔

ڈاکٹر سعود انور کا کہنا ہے اس ڈیوائس کی مدد سے کورونا وائرس کے شکار زیادہ سے زیادہ افراد فیضیاب ہوسکیں گے۔

خیال رہے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں نے دنیا کومفلوج کردیا ہے اور دوسو ممالک اورعلاقوں میں کورونا وائرس 37 ہزارسے زائد افراد کی جان لے گیا جبکہ سات لاکھ پچاسی ہزارسے زیادہ متاثرہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے 409 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد کورونا سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ چونسٹھ ہزاردوسوتریپن ہوگئی جبکہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد تین ہزارایک سوسڑسٹھ ہے

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے اسپتال میں وینٹی لیٹرکم پڑنے کے بعداینس تھیزیا کی مشین استعمال کی جارہی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 11 ہزارپانچ سواکیانوے افراد ہلاک اور ایک لاکھ ایک ہزارسات سوانتالیس متاثرہیں جبکہ اسپین میں سات ہزارسات سوسولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مریضوں کی تعدادستاسی ہزارسے زائد ہے۔

برطانیہ میں ایک ہزارچارسوآٹھ افراد ہلاک اوربائیس ہزارایک سواکتالیس متاثرہیں، اسی طرح ایران میں کورونا وائرس سے اب تک دوہزارسات سوستاون افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور وائرس سے متاثرین کی تعداداکتالیس ہزارسے زائد ہوگئی۔