ہم اقلیتوں کے پیچھے کھڑے ہیں،کیا بھارت اس بات کا دعویٰ کر سکتا ہے؟وزیر اطلاعات

 
0
394

اسلا م آباد مارچ 24 (ٹی این ایس): سندھ میں دو ہندو لڑکیوں کے اغوا کے معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، جلد لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا جائے گا اور اس کے مجرمان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیتوں کے پیچھے کھڑے ہیں، کیا بھارت ایسا دعویٰ کر سکتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندو لڑکیوں کے حوالے سے ٹویٹ کی تو میں نے انہیں احساس دلوایا کہ بھارت میں انسانی حقوق پر دھیان دیں، بھارت گجرات میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا آج تک حساب نہیں دے سکا۔گڑگاؤں میں مسلمان خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا بھارت کو اس کی تفتیش کر کے مجرمان کو سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر 1948سے ظلم ہو رہا ہے ،بھارت وہاں انسانی حقوق ادا کرے۔ یاد رہے کہ سندھ کے علاقہ ڈہرکی میں دو ہندو لڑکیاں ہولی کے دن مبینہ طور پہ اغوا ہو گئی تھیں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقات اور لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی اس کے بعد ان لڑکیوں کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی ہیں اور اتوار کے روز انہوں نے بہاولپور میں عدالت میں تحفظ کی درخواست بھی دائر کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور سندھ حکومت کو ہندو لڑکیوں کو برامد کروانے کے لیے کہہ دیا ہے اور اآئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے، جلد معاملہ حل ہو جائے گااور لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔