پاکستان پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ کا جلسہ مہنگا پڑ گیا

 
0
278

پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ جلسے سے پارک میں ہونے والے نقصانات پر 451,135 روپے کا بل تھما دیا
راولپنڈی جنوری 02 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ کا جلسہ مہنگا پڑ گیا۔پی ایچ اے کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں کیے جانے والے جلسے میں ہونے والے نقصان کا جرمانہ بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کوپاکستان ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں جرمانہ جمع کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
جرمانے کی کل رقم چار لاکھ اکاون ہزارایک سو پینتس روپے ہے۔ یہ جرمانہ جلسے کے دوران لیاقت باغ میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی شہر کے صدر بدر جدون کی طرف سے ا س بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ہمارے لیئے یہ ایک حیران کن بات ہے۔ کیونکہ اس سے قبل کسی بھی سیاسی اور مذہبی پارٹی پر اس طرح کا جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پی پی پی نے 27 دسمبر کو بینظیر کی برسی مناتے ہوئے اس جلسے کا اہتمام کیا تھا جس میں پارٹی کی سینیئر قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کو جلسہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ اس سے پہلے پاکستان کی مختلف سیاسی او ر مذہبی جماعتیں یہاں جلسے کر چکی ہیں۔
پی ایچ اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جلسے کے دوران باغ کی لائٹنگ ، پودے ا ور پھولوں کا نقصان ہوا ہے جس کا ادا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی پر واجب ہے۔ پی ایچ اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جرمانے کی کل رقم میں تقریباََ24 ہزار لائٹوں اور ٹائلوں کے نقصان کی رقم ہے جب کہ باقی رقم باغ میں پودے اور پھولوں کی وافر مقدار میں نقصان کی وجہ سے ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 27 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں ہونے والے نقصان کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جرمانے کی کل رقم چار لاکھ اکاون ہزارایک سو پینتس روپے ہے۔