کراچی، چیرمین بلدیہ کی ہدایت پر شب برات کے موقع پرغربی کے چاروں زونوں میں موجود قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات مکمل

 
0
370

 کراچی،مئی 1(ٹی این ایس):قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں موجود قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات مکمل شب برات کے موقع پر زائرین کی مساجد اور قبرستانوں کے علاوہ دیگر ان مقامات جہاں کی نشاندہی کی گئی تھی اراکین کونسل اور علاقائی معززین کی جانب سے ان تمام مقامات پر موجود شکایات کا خاتمہ کرکے ان مقامات پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات پایہ تکمیل تک پہنچا دےئے گئے ان مقامات کا مختلف اوقات کار میں ناصرف قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے معائینہ کیا بلکہ میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے اراکین کونسل بلدیہ غربی کے ہمراہ مختلف قبرستانوں ،مساجد ودیگر مقامات پر جاری کاموں کا گاہے بگاہے جائزہ بھی لیابلدیہ غربی کی حدود میں موجود قبرستانوں خصوصا میوہ شاہ قبرستان جس پر رات بھر زائرین کا رش ہوتا ہے خصوصی لائٹس کے انتظامات کےئے گئے ہیں جبکہ دیگر قبرستانوں ،مساجد اور ان کے اطراف کے راستوں پر روشنی کے انتظامات کےئے گئے ہیں مختلف مقامات پر بلدیہ غربی کی جانب سے کیمپ لگائے گئے ہیں کیمپوں میں پانی اور شربت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے گزشتہ کئی دنوں سے افسران وعملہ رات دن بلدیاتی امور کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہے قائم مقام چیرمین کی ہدایت پر تعطیل کے دوران افسران وعملہ بلدیاتی امور کی انجام دیہی میں مصروف ہیں قبل ازیں قائم مقام چیرمین نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ مختلف قبرستانوں اور گذرگاہوں کا معائینہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیہ غربی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر اراکین کونسل سے بھی ملاقا ت کی ۔