کردستان پربین الاقوامی پروازوں کی پابندی ختم کر دی جائے گی، عراقی وزیراعظم

 
0
549

بغدادمارچ 14(ٹی این ایس)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شمالی عراق کے خود مختار علاقے کردستان پرعائد انٹرنیشنل پروازوں کی پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں العبادی نے یہ بھی کہا کہ کردستان سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک شروع ہو جائے گا۔ کرد علاقے کے دو بڑے شہروں اربیل اور سلیمانیہ سے عراقی حکومت نے ایسی پروازوں پر پابندی گزشتہ برس انتیس ستمبر کو آزادی ریفرنڈم کے بعد عائد کی تھی۔ کرد وزیراعظم نے ہوائی اڈوں کی بندش کے خاتمے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ کرد حکام دونوں شہروں کے ہوائی اڈوں کا کنٹرول بغداد حکومت کے حوالے کرنے پر رضامند ہے