دہشت گردی کے خطرات، پی ڈی ایم پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل

 
0
240

اسلام آباد 31 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل کردی اور کہا، جانوں کو رسک میں نہ ڈالاجائے۔

خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کواحتساب کے سوا تمام معاملات پرمذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی کرے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی خطرات کےپیش نظرپی ڈی ایم پشاورجلسےپرنظرثانی کرے، حکومت جلسے کوسیکیورٹی فراہم کرے گی تاہم جانوں کورسک میں نہ ڈالاجائے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں فوج کیخلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، قتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنادیا ہے،نواز شریف اورمودی کابیانیہ ایک ہوتا جارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی پرقابو پانے کےسخت اقدامات کررہے ہیں، اپوزیشن کےپاس کرپشن بچانے کےسوا کوئی ایجنڈا نہیں، مہنگائی کی آڑ میں کرپشن چھپانے کی اپوزیشن کواجازت نہیں دیں گے۔