کار سرکار میں مداخلت کا کیس:عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

 
0
116

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کے معاملے پر عمران خان کی عبوری ضمانت میں کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
بابر اعوان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے آج طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی،جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔