صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

 
0
641

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے، میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے، 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا، میرے دوستوں، احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون ، خیریت دریافت کی ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدر مملکت عارف علوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔