وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کی جانب سے اسلام آباد شہر کے قدرتی حسن میں اضافے کے اقدامات بھر پور انداز میں جاری ہیں

 
0
210

اسلام آباد 14 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کی جانب سے اسلام آباد شہر کے قدرتی حسن میں اضافے کے اقدامات بھر پور انداز میں جاری ہیں ،دامن کوہ،منی چڑیا گھر اور سید پور گاؤں میں قدرتی حسن کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے کے کام کئے جا رہے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے شعبہ جنگلات نے شہر کی خوبصورتی اور قدرتی حسن میں اضافے کے لئے دن رات کام شروع کر رکھا ہے جس سے اسلام آباد کے شہری قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ شعبہ جنگلات نے ایف ایٹ میں فیصل ایونیو کے قریب منی چڑیا گھر کی بہتری،جانوروں میں اضافے اوراس کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا ہے جس سے شہریوں کو بہتر تفریح میسر آئے گی ۔ نیشنل پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی کام جاری ہے جس میں دامن کوہ کی مزید خوبصورت بنانے سمیت سید پور میں لان دوبارہ سے بنائے گئے ہیں اور نئے پھولدار پودے لگائے گئے ہیں ۔ٹریل فائیو کو کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں ۔ بیلٹس کو ٹھیک کیا جا رہا ہے ۔ماحول دشمن پودوں کو ختم کر کے ماحول دوست پودے لگائے جا رہے ہیں ۔ٹریلز کو صاف ستھرا رکھا جا رہا ہے اس کے علاوہ فائر لائنز کی بہتری کے بھی قدامات کئے جار ہے ہیں تاکہ ہائیکنگ کرنے والے افراد کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں ۔D-12میں بھی ٹریک بنانے کا کام جاری ہے۔ بکرا منڈی میں موجود گند کو ختم کرنے کے لئے اس پر مٹی ڈالی جا رہی ہے ۔سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹ کی جانب سے شہر اقتدار میں قدرتی ماحول کی فراہمی کے کام جاری ہیں اور گذشتہ ایک سال کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں جس سے شہر کے ماحول اور آب و ہوا میں بہتری سے شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آیا ہے۔