ایام فاطمیہ سے ایک روز قبل امام بارگاہ جامع الصادق کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر خواتین کو مجالس کے اہتمام سے روک دیا.

 
0
856

اسلام آباد 14 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ایام فاطمیہ سے ایک روز قبل امام بارگاہ جامع الصادق کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر خواتین کو مجالس کے اہتمام سے روک دیا.
انجمن کنیزان سکینہ کی سربراہ روبینہ مظہر نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین امام بارگاہ سے باہر گرین بیلٹ پر سخت سردی میں مجلس کرنے پر مجبور ہیں.
اس سے قبل خواتین امام بارگاہ کے احاطے میں کرونا ایس او پی کی پاسداری کرتے ہوئے مجالس کروا رہی تھیں.
انہوں نے کہا کہ جامع الصادق کی انتظامیہ کی بدنیتی اس بات سے ظاہر ہے کہ مردانہ مجالس امام بارگاہ کے اندر ہو رہی ہیں. جبکہ باپردہ خواتین کے پاس سڑک پر مجالس کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں.
انتظامیہ نے مجالس کے لیے مختص جگہ کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا.
روبینہ مظہر نے ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جامع الصادق کی انتظامیہ کو اس غیر قانونی اقدام سے باز رکھنے کے لیے فوری کاروائی کی جائے.
انہوں نے کہا کہ اگر سڑک پر مجالس کے دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری جامع الصادق اور شہر کی انتظامیہ پر عائد ہو گی.