امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ مظاہرین کو “بغاوت پر اکسانے”پر امریکی صدر کے خلاف دوسری مرتبہ مواخذے کی منظوری دے دی گئ

 
0
923

واشنگٹن 14 جنوری 2021 (ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ مظاہرین کو “بغاوت پر اکسانے”پر امریکی صدر کے خلاف دوسری مرتبہ مواخذے کی منظوری دے دی گئ، امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخدے کی منظوری دی ہے اس طرح امریکی صدر ٹرمپ تاریخ میں وہ پہلے صدر بن گئے ہیں جنھیں دو مربتہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس ووٹنگ کے دوران اکثر اراکین نے اپنی جماعت کے اعتبار سے ووٹ ڈالا، تاہم 10 رپبلکنز نے مواخدے کے حق میں ووٹ کیا جس کے بعد 232 اراکین نے مواخذے کے حق میں جبکہ 197 نے اس کے خلاف ووٹ کیا، ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اب سینیٹ میں ٹرائل کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف جرم ثابت ہونے کی صورت میں انھیں صدر کے عہدے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔