ایس پی صدر محمد عمر خان کی ریسکیوون فائیو پر اہم پریس کانفرنس،

 
0
655

اسلام آباد دسمبر 12 (ٹی این ایس): شالیمار پولیس نے ایس پی انوسٹی گیشن بنوں کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی،وائرلیس سیٹ اور پولیس لائٹ برآمد کر لی، ایس پی انوسٹی گیشن بنوں نثار احمد خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، نثار احمد خان اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی نمبری ALI-731اسلام آباد آئے کہ سیکٹر ای الیون میں ایک گاڑی میں سوار چند نامعلوم ملزمان جنہوں نے اپنے آپ کو سی آئی اے پولیس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی دینے کا کہا اور گاڑی کے کاغذات طلب کئے،جب انہوں نے ڈیش بورڈ کھولا تو دوسرے طرف کھڑے شخص نے گن پوائنٹ پر ایس پی انوسٹی گیشن کی بیوی کے طلائی زیورات اتروا لئے اور ان کا ذاتی پسٹل بھی لے کر موقع سے فرار ہو گئے،جس پر شالیمار پولیس نے مقدمہ نمبر 399/19مورخہ30.11.2019بجرم 392/34ت پ درج رجسٹر کیا،

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کو ملزمان کی فوری گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی ہدایات دیں جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر محمد عمر خان کی زیر نگرانی اے ایس پی راناعبدالوہاب،ایس ایچ او شالیمار ملک بشیر، سب انسپکٹر میا ں خرم معہ افسران و جوانوں پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تکنیکی بنیادوں پر اس کیس میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزما ن کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان میں فہد بلال ولد میاں طارق سکنہ پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی مکان نمبر 848/Mسٹریٹ نمبر 40بلاک سی اسلام آباد،مستقل محلہ قذافی پارک مرید کے شیخوپورہ۔ اور منیر الحوولد عبدالخالق سکنہ سی بی آر ہاوسنگ سوسائٹی مکان نمبر 118گلی نمبر 06اسلام آباد،مستقل پتہ،مکان نمبر 16گلی نمبر 34محلہ کنال پارک لاہور۔ ملزم فہد بلال کی بیوی ربیعہ بلال شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وائرلیس سیٹ،گاڑی اور پولیس لائٹ وغیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان پرائیویٹ گاڑی کو مختلف جعلی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس لگا کر وائرلیس سیٹ کے ساتھ خود کو سی آئی اے پولیس اور کبھی اینٹی کرپشن کے اہلکار ظاہر کرتے تھے اور گاڑیوں پر سوار فیمیلیز کا تعاقب کر کے رات کی تاریکی میں کسی سنسان جگہ گاڑی کو روک کر واردات کرتے تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلام آباد میں 06سے 08وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،
جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار،مارگلہ اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔
مقدمہ نمبر 399مورخہ30.11.2019بجرم 392/34ت پ تھانہ شالیمار
مقدمہ نمبر 260مورخہ09.12.2019بجرم 392/170ت پ تھانہ مارگلہ
مقدمہ نمبر 310مورخہ24.09.2019بجرم 392/170/171ت پ تھانہ آبپارہ

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنزوقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کو خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔