راولپنڈی دسمبر 12 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی خصوصی ھدایت پر تھانہ سٹی کی بڑی کاروائی 2 ملزمان گرفتار، 408 وائرلیس سیٹ، بیٹریاں، انٹینے، چارجر اور 01 موٹرسائیکل برآمد. ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او سٹی طاہر ریحان اور ٹیم نے کی. ملزمان کی شناخت فیصل حسین اور محمد عرفان کے ناموں سے ہوئی. ایس ایچ او کے مطابق وائرلیس سیٹس وارداتوں، منفی سرگرمیوں اور تخریب کاری میں بھی استعمال ہو سکتے تھے. وائرلیس سیٹس کسی بھی کمیونیکیشن میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب بن سکتے تھے. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کی ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری. اہم انکشافات متوقع.












