سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد احسن یونس کے احکامات پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

 
0
533

راولپنڈی دسمبر 12 (ٹی این ایس):سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد احسن یونس کے احکامات پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، تھانہ جاتلی کے علاقے سے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد محمود عرف اجی گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور منشیات برآمد، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے سماج دشمن عناصرکے خلاف خصوصی کاروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے ایس ایچ او جاتلی ریاض باجوہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد محمود عرف اجی کو زیر استعمال گاڑی سمیت گرفتار کرکے شراب اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، ایس پی صدرڈویژن رائے مظہر اقبال نے سی پی او ڈی آئی جی محمد احسن یونس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف راولپنڈی پولیس کا سپیشل آپریشن جاری ہے.

جس کے تحت تھانہ جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امجد محمددعرف اجی کوگاڑی سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1300کپی،200بوتل شراب ادھیہ اور2کلو200گرام چرس برآمدکرلی،امجد محمود عرف اجی کے خلاف امتناع منشیات اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے، ملزم سے مزید تفتیش کرکے اسکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ انہیں بھی گرفتار کیا جا سکے،ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ ایسے منشیات فروشوں کو عدالت سے کڑی سزا دلوائی جا سکے،سی پی اوراولپنڈی نے تھانہ جاتلی کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کومزیدتیز کیاجائے،منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ایسے قانون شکنوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت موثر کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے کو اس برائی سے نجات مل سکے