اسلام  آباد: مرغزار چڑیا گھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی غفلت سے ریچھ چل بسا

 
0
9742

اسلام آباد،جولائی 03 (ٹی این ایس ):  مرغزار چڑیا گھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر زو ڈاکٹر بلال کی غفلت سے ریچھ چل بسا ذرائع کے مطابق کئ روز سے بیمار ریچھ کاعلاج نہ کئےجانے  کی بنا پر ریچھ چل بسا ریچھ کی عمر تقریبا ساڑھے تین سال تھی اسی چڑیا گھر میں ریچھ کے جوڑے نے اسے جنم دیاتھا گزشتہ کئ روز سےاس ریچھ کی ماں بھی بیمارہے جسکا مناسب علاج بھی نہی کیا جارہا خدشہ ہے کہ کہی مناسب علاج نہ ہونے کی بنا پر ریچھنی بھی مر نہ جائے لاکھوں روپے ان جانوروں کی بیماری کے علاج معالجہ کے لئے سی ڈی  اے سے وصول کئے جاتے ہیں جو کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بلال کے منظور نظر ڈاکٹر الیاس جو چڑیا گھر میں جانورں کی ادویات کی سپلائ پر معمور ہیں اس کرپشن میں برابر کے شریک ہیں۔