کچے والے علاقے میں کاروکاری کے الزام میں ایک ہی دن دو خواتین قتل

 
0
401

گاؤں بخشو سندرانی میں شوہر نے بیوی اور باپ نے بیٹی کو گولی ماردی اور لاشیں دریا میں پھینک کر فرار ہوگئے

تنگوانی،جولائی 03 (ٹی این ایس ):  کچے والے علاقے میں کاروکاری کے الزام میں ایک ہی دن دو خواتین قتل، نعشیں دریاء میں پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے۔ گھوٹکی ضلع کی حدود میں رونا ہوئے اس  واقع کے بارے میں گبلو پولیس بے خبر رہی۔

تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے قریب تھانے گبلو پولیس کی حدود میں گاؤں بخشو سندرانی میں ایک شخص لالا سندرانی نے اپنی بیوی کو بندوق کے فائر سے کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جبکہ اسی ہی گاؤں میں ایک اور درندہ صفت جاہل شخص ڈاتو سندرانی نے اپنی بیٹی کو کلاشنکوف کے فائر سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ واقع کی اطلاع حدود کی پولیس کو دی گئی جس کے ناوجود بھی پولیس نے کوئی  کاروائی نہیں کی۔گبلو پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقع دریاء کے پار گھوٹکی ضلع کے اندر ہوا ہے ہماری حدود میں کوئی واقع نہیں ہوا ہے۔ دونوں ملزمان قتل ہونے والی خواتین کے نعشیں دریاء میں پھینک کر فرار ہو گئے۔