لاہور(ٹی این ایس) وزیراعلی محسن نقوی نے 7سال سے تعطل کا شکار پنجاب ایگریکلچر ۔فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

 
0
59

۔
رفتار اور معیار۔۔ 7 برس سے زیرالتوا منصوبہ چند ماہ میں مکمل

وزیراعلی محسن نقوی نے 7سال سے تعطل کا شکار پنجاب ایگریکلچر ۔فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے آڈیٹوریم بھی دیکھا وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کو معیار و رفتار کے ساتھ مکمل کرنے پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ان کی ٹیم کو شاباش دیوزیراعلی محسن نقوی کو پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی

پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا پراجیکٹ 2017میں شروع ہوا

وزیراعلی محسن نقوی کی کاوشوں سے چند ہی ماہ میں پی اے ایف ڈی اے کے پراجیکٹ کو مکمل کر دیا گیا

پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری میں انسانوں اور جانورں کیلئے مخصوص ادویات کا ٹیسٹ ہو سکے گا۔بریفنگ

لیبارٹری میں پہلی مرتبہ زرعی مداخل،پیسٹی سائیڈ،کھاد کا کوالٹی ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔بریفنگ

پی اے ایف ڈی اے کے ذریعے پہلی مرتبہ کارڈیک سٹنٹ اور آرتھوپیڈک امپلانٹس کاکوالٹی چیک ممکن ہو گا۔بریفنگ
پی اے ایف ڈی اے لیب میں کاسمیٹک،ڈبوں میں بند محفوظ خوراک کا کوالٹی ٹیسٹ بھی ہو گا۔بریفنگ
پاکستان کی پہلی پی اے ایف ڈی اے لیب میں مائیکرو لیول کیمیائی مواد،منرلز ٹیسٹنگ بھی ممکن ہو گی۔بریفنگ

پی اے ایف ڈی اے لیب میں ایڈوانس لیول ٹیسٹ اور یونیفائیڈ کراس ٹیسٹنگ کی جا سکے گی۔بریفنگ

صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری۔ سیکرٹری داخلہ۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات۔ سیکرٹری اطلاعات۔ سیکرٹری لائیوسٹاک۔ سیکرٹری فوڈ۔ سیکرٹری زراعت۔،سی سی پی او۔ کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی اے ایف ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے