اسحاق ڈار کا 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جارہا ہے: چئیرمین نیب

 
0
405

لاہور نومبر 14 (ٹی این ایس): اسحاق ڈار کا گلبرگ میں کروڑوں کا ہجویری ہاؤس نیلام ہو گا۔ رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔ نیب کا بڑا فیصلہ، نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کی۔ نیب لاہور کی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بریفنگ۔

لاہور میں ہونے والے نیب کے اجلاس میں میگا کرپشن کے کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے گزشتہ ماہ 71 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی، اسحاق ڈار کیخلاف انکوائری، نیب لاہور نے 50 کروڑ روپے اکاؤنٹس سے برآمد کیے، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئیں، اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جارہا ہے۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اہم اور میگا کیسز پر بریفننگ دی، چودھری شوگر ملز کیس سمیت دیگر سیاستدانوں سے متعلق جاری تحقیقات کا جائزہ لیا، چئیرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا، چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے 2 سالوں میں ریکارڈ ریکوری کی۔

نیب لاہور کے ترجمان ذیشان انور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، نیب اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز کے کیسز کا جائزہ لیا، راؤنڈروز کی تعمیر کیس میں نواز شریف، شہباز شریف کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

چئیرمین نیب جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے افسران کی وابستگی کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں، فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔