متحده مجلس عمل کی سجاول ضلع بھر میں ريلی، عوام کو 25 جولائی کو کتاب کو ووٹ دینے کی اپيل

 
0
466

سجاول، جولائی  23 (ٹی این ایس): متحده مجلس عمل کی جانب سے سجاول ضلع بھر میں ريلی اين اے 231 کے اميدوار مولانا محمد صالح الحداد  پی ايس 75 کے اميدوار مولانا محمد اسماعيل قاسمي کی قیادت میں مدرسہ دارالفيوض قاسمیہ سجاول سے سیکڑوں گاڑیوں کی  ریلی ٻيلو، دڑو، ٻنون،بٹہورو، جاتی چوک، ٻڈو تالپر سٹی سمیت اندرون علاقاجات کے دیہاتوں کا دورہ کرکے عوام کو 25 جولائی کو کتاب کو ووٹ دینے کی اپيل کی جبکہ متحده مجلس عمل کہ ورک قافلہ کا عوام نے مختلف شہروں میں استقبال کرکے پھول نچھاور کیئے اور 25 جولائی پر کتاب کو ووٹ دینے کی  يقين دہانی،اس موقع پر نامزد امیدوار مولانا محمد صالح الحداد مولانا محمد اسماعيل قاسمی و دیگر مختلف جگاہوں پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کئی وقت سے یہاں کے ذاتی مفادات پر عمل پیرا حکمرانوں نے سجاول ضلع کی عوام سے ناانصافيوں دہوم مچاکے حقوق پر ڈاکے ڈالے ہیں اور لوگوں کو نسل در نسل غلامی کی زنجیروں میں جکڑکے رکہا ہے انہوں نے کہاکہ یہاں کی غیرتمند عوام اس ظلم و ناانصافيوں کا بدلہ ان سے  25 جولائی کو ظالموں کے بجائے کتاب کو ووٹ کرکے عالموں کو کامیاب کرے انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں آکر عوام کو غلامی کی دلدل سے ہمیشہ کیلئے نکال کر ان کے حقوق کی حاصلات کیلئے اسمبليوں میں آواز بلند کرکہ عوام کو اپنے حق گہر کے دہلیز پر دلوائے گے انشاء اللہ۔