سندھ پولیس ڈپلائمنٹ پلان کا جائزہ ،صوبہ بھر میں 100599 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض پر مامور ہیں

 
0
497

الیکشن ضابطہ اخلاق پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے:آئی جی سندھ کی  افسران کو ہدایت

کراچی، جولائی  23 (ٹی این ایس): الیکشن ضابطہ اخلاق پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسلحہ کی نمائش ساتھ لیکر چلنے اور پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں عوامی اجتماع پر عائد دفعہ 144 پر بھی عمل درآمدی اقدامات کو بلاتفریق یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایات آئی جی سندھ امجدجاویدسلیمی نے الیکشن 2018 سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ پولیس ڈپلائمنٹ پلان کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی 23463،حیدرآباد16483، میرپورخاص6475، شہیدبینظیرآباد9652،سکھر9919،اورلاڑکانہ میں 10541 جبکہ مجموعی طور پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر 76533پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض پر مامور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کے روز 10657افسران اور جوان موبائل پیٹرولنگ فرائض پر تعینات کیئے گئے ہیں جن میں کراچی کے 2933،حیدرآباد2579، میرپورخاص1023،شہید بینظیرآباد1353،سکھر 1236اور لاڑکانہ کے1533 افسران اور جوان شامل ہیں۔

اسی طرح موٹرسائیکل گشت کے سلسلے میں مجموعی طور پر تعینات7104افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے   میں کراچی1955 حیدرآباد 1719 میرپورخاص682  شہیدبینظیرآباد902 سکھر824 اور لاڑکانہ کے 1022 افسران وجوان شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں3900افسران اور جوان ریزرو/تیار حالت میں الرٹ اور مستعد رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مذید بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیمز میں مجموعی طور پر 2405افسران اور جوانوں کو ذمہ داریاں متعلقہ پولیس رینج کی سطح پر تفویض کی گئیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرامن شفاف اور غیرجانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجموعی طور پر تعینات 100599افسران اورجوانوں میں کراچی کے 29608، حیدرآباد22228 میرپورخاص8772 شہیدبینظیرآباد12664 سکھر12707اور لاڑکانہ کے14020افسران اور جوان شامل ہیں۔