چیئرمین سینیٹ کی کلاچی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

 
0
448

دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا:ردعمل

اسلام آباد، جولائی  23 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گرد ملک کی ترقی ، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاء اور ملک کی ترقی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں ۔