چیئرمین نیب کا پی ٹی آئی کے نئے کیسز پر بات کرنے سے انکار

 
0
209

چیئر مین نیب آفتاب سلطان سے صحافیوں کی سوالوں کی بوچھاڑکردی ،چیئر مین نیب صحافیوں کو جواب دینے سے گریزاں ۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی اور کی نہیں صرف اپنی بات کروں گا، ہم پر پہلے کوئی دباو تھا نہ اب ہے، نیشنل اکاونٹیبلٹی ایکٹ پارلیمنٹ نے پاس کیا ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ نیب افسران پر بہت سے سوالات اٹھتے رہے ہیں، جس کے جواب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ انشااللہ اب نیب افسران پر سوال نہیں اٹھیں گے، تھوڑا ٹائم دیں انشااللہ ادارے میں بہتری آئے گی، نیب آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
پی ٹی آئی کے نئے کیسز پر بات کرنے سے چیئر مین نیب کا انکارکردیا۔ قانون کا حوالہ دے دیا ہے مزید بات نہیں کروں گا،