پاکپتن:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے 31 جولائی تک موٹر وہیکل ٹیکس نادہندگان کو 10 فیصد ٹیکس کی رعایت  کا اعلان

 
0
738

پاکپتن ، جولائی  23 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ آفسیر شہباز سرور خان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے موٹر وہیکل مالکان کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 31 جولائی تک موٹر وہیکل ٹیکس نادہندگان کو 10 فیصد ٹیکس کی رعایت دے دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے موٹر وہیکل ٹیکس نادہندگان پنجاب حکومت کی اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضع رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے موٹر وہیکل ٹیکس نادہندگان کو دی جانے والی رعایت میں صرف 9 دن باقی ہیں۔