انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

 
0
780

راولپنڈی نومبر 15 (ٹی این ایس): ؛انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا12سالہ بچہ عدیل خان کوروات پولیس نے بر آمد کر لیا، ،سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ بر آمد ہونے والے بچے کو آئس پلا کر ملزم سہیل ایاز نے بدفعلی کی، ملزم سہیل ایاز نے بچے کو2ماہ تک اپنے پاس رکھا، ملزم سہیل ایاز نے مغوی بچے کو اپنے ساتھی خرم کالاکے پاس بھیج دیا۔

ملزم خرم کالا نے بھی مغوی بچے عدیل سے زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم خرم عرف کالا کو بھی گرفتار کر لیا، بر آمد ہونے والا بچہ انڈے بیچ کر روزی کماتا تھا، ملزم خرم کالا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ سہیل ایاز چرس،اور آئس بیچنے کا دھندہ بھی کرتا ہے۔ ملزم سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کے حوالے سے سپلائی کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم سہیل ایاز کی وہ قیمتی گاڑی بھی بر آمد کر لی جس میں وہ بچوں کو بدفعلی کے لئے بہلا پھسلاکر لے جاتا تھا۔ برآمد ہونے والے بچے کی معصومیت کا یہ عالم ہے کہ وہ 2ماہ تک زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد بھی ملزم سہیل ایاز کو علی بھائی کہہ رہا ہے، ملزم سہیل ایاز اور اس کے ساتھ خرم کالا کی سفاکیت کا شکار ہونے والے تمام بچوں کے ورثاء کے ساتھ قانونی کارروائی کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔