پولیس آفیسرپانچ وقت کی نماز پڑھیں یا تبادلہ کروا لیں جو اللہ کا وفادار نہیں وہ میرا بھی وفادار نہیں ہو سکتا ،آر پی او بہاولپور فیاض احمد

 
0
337

بہاولپور دسمبر 12 (ٹی این ایس): آر پی او بہاولپور نے پولیس افسروں کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دے دیا ۔ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور فیاض احمد دیو نے اپنے ماتحت افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن میں پانچ بار نماز پڑھیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آر پی او فیاض نے ان کے ماتحت کام کرنے والے افسروں اور عملے کو سختی سے حکم دیا ہے کہ وہ مستقل طور پر نماز ادا کرنا شروع کردیں ورنہ اپنا ٹرانسفر کسی دوسرے ریجن میں کرا لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو میرے اللہ کا وفادار نہیں ہے وہ مجھ سے وفادار نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایک اور بیان میں فیاض احمد نے کہا کہ ان کا دفتر عوام اور اس کے عملے دونوں کے لئے کھلا ہے ۔ جو سائل بھی اپنامسئلہ لے کر میرے پاس آئے گا اسے قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
کوئی بھی شخص ترجیحی بنیادوں پر کسی بھی ذاتی ، اجتماعی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسر کو درخواست بھیج کر آر پی او آفس سے رجوع کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کے بعد فیاض احمد دیو کو بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم منفرد بات یہ ہے کہ آر پی او بہاولپور فیاض احمد نے افسروں کو سختی سے پانچ کی نماز کی ادائیگی کا حکم دی ہے اور کہا ہے کہ اگر نماز نہیں پڑھنا چاہتے تو اپنا تبادلہ کسی اور شہر کی ریجن میں کرا لیں۔
بہاولپور ریجن کے تمام افسروں کو پا نچ وقت کی نماز ادا کرنا ہوگی ۔ واضح رہے یہ محکمہ پولیس میں پیش آنا والا ایک انوکھا واقعہ ہے جہاں آر پی او نے سختی سے پولیس افسروں کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔