سردی کی آمد اور  انواع و اقسام کی مچھلیاں بھی حاضر، لوگوں  کیطرف سے مانگ اور مچھلی فروشوں کی چاندی

 
0
2262

اسلام آباد، نومبر 07 (ٹی این ایس):  سرد موسم کے آتے ہی جڑواں شہروں میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مشکا ،رہو ، سلور،ماشیر، سائمن ،چھینگا،فنگر فش اور دیگر اقسام کی مچھلیاں جگہ جگہ دکانوں اور سٹالز میں سج گئی ہیں  اور  مصالحوں کیاساتھ تلی ہوئی مچھلیاں تو لوگوں کو اپنی طرف کھینچے چلے آنے پر مجبور کرتی ہیں۔نومبر،دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت گرتے ہی  مچھلی کا کاروبار عروج پکڑتا ہے وہ خواہ کچی مچھلی ہو یا پکی خریداروں میں کوئی کمی نہیں۔ البتہ شوقین لوگ فیملی یا یار دوستوں کے ہمراہ ایسے مقامات،مثلاََ فورڈ پارکس  کا رخ کرتے ہیں جہاں  وہ ماحول کیساتھ مچھلی کا لطف اٹھاتے ہیں۔