پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے،ہشتگردوں کی جانب سےپاک ایران بارڈرکونقصان نہیں پہنچنےدیں گے۔ آرمی چیف کی ایرانی صدر،وزیرِ خارجہ اور فوجی سربراہ کے ساتھ ملاقاتیں

 
0
4881

راولپنڈی،نومبر 07 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے ،دہشتگرد مشترکہ دشمن ہیں,دہشتگردوں کی جانب سےپاک ایران بارڈرکونقصان نہیں پہنچنےدیں گے,دونوں ملک ثقافتی،تاریخی اورمذہبی رشتے میں جڑے ہیں، پاکستان اورایران دوبرادرہمسایہ ممالک ہیں،دونوں ممالک کی مسلح افواج کے باہمی تعاون کی ایک تاریخ ہے، پاک ایران افواج کے د رمیان تعاون کو مزیدمضبوط بنایاجاسکتاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے سرکاری دورے میں ایرانی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کے علاوہ ایرانی صدراوروزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ایرانی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کوسراہاتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان مثبت کرداراداکررہاہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پا ک ایران سرحدپربہترسیکیورٹی انتظامات پرزوردیا۔اس کے علاوہ انہوں نے د فاعی اوراقتصادی تعاون پربھی بات کی جبکہ ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پرآرمی چیف کاشکریہ ادا کیا۔تہران میں جی ایچ کیو آمد پر جنرل باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا,آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےیادگارشہداپرپھول چڑھائے۔.