پا رلیمنٹ میں بل پیش ،لڑکی کی شادی کی عمر9سال

 
0
543

 دبئی ،نومبر18(ٹی این ایس):عراقی پارلیمنٹ میں ذ اتی احوال کے قانون سے متعلق دو ہفتے قبل پیش کیا جانے والا ترمیمی بل ابھی تک مختلف حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں لڑکی کی شادی کی عمر کم ازکم 9برس رکھی گئی ہے جبکہ تمام ممالک میں اسلامی قوانین کے مطابق لڑکی کے بالغ ہونے اور اس کی شادی کی عمر 18سال مقرر کی گئی ہے ۔ عراق میں اسلامی قوانین کو ماننے والے اس ترمیمی بل کی مخالفت کر رہے ہیں اور بل پیش کرنے والوں کوبھی تنقید نشانہ بھی بنا رہے ہیں ۔