مکہ مکرمہ (ٹی این ایس) چیف جسٹس آف پاکستان کی مکہ مکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسلامی نظامِ عدل پر تبادلہ خیال

 
0
12

مکہ مکرمہ، ہفتہ، 7 جون 2025 (ٹی این ایس): مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ہفتہ کے روز مکہ مکرمہ میں پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس یحییٰ آفریدی کا خیرمقدم کیا۔

مقدس حرم میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں معزز شخصیات نے اسلامی عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر زور دیا گیا کہ اسلامی نظامِ عدل آج کے دور میں بھی عدل، دیانتداری اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے ایک مستحکم اور موثر بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران دنیا بھر میں عدل و انصاف کی بنیادی اقدار کو درپیش خطرات اور انحطاط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔

فریقین نے انصاف، رواداری اور عالمی امن کے قیام کے لیے اسلامی فقہ کے اہداف اور انسانی وقار کے اصولوں پر مبنی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کی