لاہور ،نو مبر 18(ٹی این ایس):نیب 42بڑے پراپرٹی ٹائیکونز 105موجودہ ارکان اسمبلی اور 41 سابق پولیس افسران کیخلاف کارروائی کرئے گا ۔کارروائی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ایسے افراد جو نیب کے ملزم ہوتے ہیں مگر میڈیکل کے بہانے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ان کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے کہ پاکستان کے اندر ہی ان کے اچھے ہسپتالوں میں علاج ہوں گے اور نہ ہی علاج کے بہانے کسی کو بھاگنے کی اجازت دی جائے گی ۔
جبکہ پراپرٹی ٹائیکون کے حوالے سے بھی انکوائری آخری مراحل میں ہے کہ انہوں نے کس طرح سے ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر عوام کو لوٹا ہے ۔105ایسے افراد ہیں جن کے خلاف پہلے ہی انکوائریاں چل رہی ہیں ان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جانے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وہ بیرون ممالک فرار نہ ہو سکیں ۔