فہیم اشرف کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ پر قائد اعظم ٹرافی کو ترجیع

 
0
899

لاہور،نومبر 18 (ٹی این ایس):  پاکستان کے  ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے دومسٹک کرکٹ کو  بنگلا دیش پریمیئر لیگ پر ترجیع دیتے ہوئے بنگلا دیش پریمیئر لیگ  نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔ فہیم اشرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے بعد قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی وجہ سے بی پی ایل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف کا کومیلا وکٹورینز کے ساتھ معاہدہ تھا۔ ان سے پہلے باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار محمد حفیظ نے بھی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک اور قومی فاسٹ بولر حسن علی بنگلا دیش پریمئیر میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی نے انہیں 13 دسمبر تک این او سی جاری کیے ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔