لاہور جنوری 26(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق کیا یہ درست ہے کہ صوبے بھر میں اغوا، زیادتی اور قتل کے 1800کیسز بدستور پولیس کی فائلوں میں کہیں گم ہیں۔ متاثرین انصاف کے لئے دربدر ہو رہے ہیں، کیا یہ بھی درست ہے کہ صرف لاہور میں ایک سال کے دوران دس بچے اغوا کے بعد قتل کیے گئے۔ کیا یہ بھی درست ہے کہ پنجاب پولیس میں رپورٹ ہونے والے 16 ہزار زیادتی اور قتل کے واقعات میں سے 18 سو کیسز حل ہی نہیں کرسکی۔












