عامر لیاقت اور وقار ذکا کےمیانمار جانے کے دعووں کی حقیقت پربحث

 
0
398

لاہور،ستمبر 12 (ٹی این ایس) :  عامر لیاقت اور وقار ذکا کی جانب سے میانمار جانے کے دعووں کی حقیقت  پر سوشل میڈیا پر کافی سوالات کئے جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ  کچھ روز قبل معروف اینکر عامر لیاقت نے دوسرے اینکر وقار ذکا کے ہمراہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانمار جانے کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں عامر لیاقت نے دعوی کیا تھا وہ میانمار پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم انہیں اور وقار ذکا کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

دونوں افراد پاکستان واپس آ چکے ہیں تاہم عامر لیاقت کی جانب سے اپنے  ٹکٹس اور بورڈنگ پاسز دکھائے جانے پر  سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹکٹس اور بورڈنگ پاسز ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ دبئی سے بنکاک تک کیلئےہی گئے ہیں۔ عامر لیاقت نے دعوی کیا تھا کہ وہ بنکاک پہنچ کر وہاں سے میانمار کیلئے جائیں گے۔ اگر عامر لیاقت میانمار گئے ہیں تو ان کی جانب سے میانمار کے ٹکٹس اور بورڈنگ پاسز کیوں نہیں دکھائے گئے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ عامر لیاقت اور وقار ذکاء کی جانب سے میانمار جانے کا دعوی صرف ایک ڈرامہ تھا۔ اس حوالے سے عامر لیاقت یا وقار ذکا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔