راولپنڈی (ٹی این ایس) چالان کا مقصد ہرگز ریونیو اکٹھا کرنا نہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا اور پنجاب کی سڑکوں کو حادثات سے پاک کرنا ہے،۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) ‏ٹریفک قوانین میں حالیہ ترامیم اور جرمانوں میں اضافے سے متعلق گفتگو، میں ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب سید ندیم عباس بھی موجود تھے
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیورز پر مقدمات درج نہیں کیے جا رہے، صرف چالان کیے جا رہے ہیں، جبکہ کم عمر ڈرائیور کے پکڑے جانے کی صورت میں گاڑی کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حادثات میں کمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کو محفوظ اور حادثات سے پاک بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے