راولپنڈی (ٹی این ایس) پاکستان ریلوے میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اعجاز حان یوسف زئی نے پاکستان لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر قائدین سے مطالبہ کیا ھے کہ سینٹ کے حالیہ خالی ہو نے والے نشست پر راولپنڈی سے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کو نامزد کیا جائے انہوں نے یوسی ناظم سے لیکر ممبر قومی اسمبلی تک ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔گلیات کے فرش بندی سے لیکر سکولز کالجز اور یونیورسٹیوں ۔ھسپتالوں کو آپ گریڈ شن کرانا انکی کاوشوں کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ۔ملک شکیل اعوان عریب عوام کی آواز ھے۔ اعجاز یوسف زئی نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیاکہ عوامی سطح پر ن لیگ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ملک شکیل اعوان کو سینٹر شپ کے لیے نامزد کیا جائے تاکہ عریب عوام کی دادرسی کے لیے سینٹ آف پاکستان میں حقیقی عوامی نمائندے موجود ہوں۔













