سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،

 
0
154

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے استقبال کیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کو سلامی پیش کی،سی پی او نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور تاثرات قلمبند کیے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی ہیڈ کوارٹرزماہم خان،ایس پی پوٹھوہارمحمد وقاص خان،ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے استقبال کیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کو سلامی پیش کی،سی پی او نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور تاثرات قلمبند کیے،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں،جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی اولین ترجیح ہوگی، شہریوں کی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں گے، شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا