راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار جاوید سلہریا کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی موثر تفتیش، ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ملزم سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

 
0
29

راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار جاوید سلہریا کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی موثر تفتیش، ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ملزم سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم سے مسروقہ رقم 41 ہزار روپے، ملائیشین کرنسی مالیتی 13200 روپے برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ملزم احسن سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، ملزم سے مسروقہ رقم 41 ہزار روپے، ملائیشین کرنسی مالیتی 13200 روپے برآمد ہوئے، ملزم سے شہریوں سے چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد ہوئے،ملزم کو پولیس حراست سے چھڑانے کے لئے اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی تھی جس سے ملزم احسن زخمی ہو گیا تھا،ملزم احسن پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔