اسلام آباد (ٹی این ایس) پریس ریلیز 7- ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 26 – نومبر 2024ء کو پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاھور میں پلاک کے تعاون سے منعقد ہوگی

 
0
19

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 7 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب پلاک کے اشتراک سے 26 – نومبر 2024ء کو پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد کی جارہی ہے – جس میں پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا ، ڈیجیٹل میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا جس میں ملک کے نامور فنکار ، گلوکار اور مشہور و معروف گلوکار و قوال طاہر مہدی پرفارم کریں گے –