آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا: وفاقی وزیر اسد عمر

 
0
201

اسلام آباد 17 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرسوال کا جواب نہ دے سکے اور کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا۔

وفاقی وزیر اسد عمر سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھیں تو وزیر نہیں رہوں گا، جس پر اسد عمر نے کہا میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

ڈالر کی قیمت کم کرنے کےلیےاسٹیٹ بینک کی مداخلت کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے۔

اسد عمر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، جس پر ہم نےکہا تھا پاکستان جیسےملک میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن ہو سکتی ہے، فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تواسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے، اسٹیٹ بنک کی جانب سےمداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہا جا رہا ہے کہ گوادر میں خواتین کے لیےاسپتال قائم کیا جائے، گوادر میں اسپتال تک نہیں جہاں خواتین بچوں کوجنم دے سکیں۔

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کا کہنا تھا کہ سکھرٹو حیدرآبادمنصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سےطے ہوگا، انفراسٹرکچر پر1103 بلین کا منصوبہ ہےجس میں گوادر ائیرپورٹ شامل ہے۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی پیک اور دوسرے منصوبوں پر135 کمپنیاں کام کر رہی ہیں، ہم نے سب سے پہلے سی پیک پر کام پرکرنےوالی کمپنیوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔