صدرانصاف لائرزفورم خیبر پختونخوا کا ڈی آئی خان کی متاثرہ لڑکی کاکیس لڑنے کافیصلہ

 
0
432

پشاور ،نو مبر18(ٹی این ایس): ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے پر انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی محمد انور بھی میدان میں آگئے، متاثرہ لڑکی کا کیس خود لڑنے کا اعلان کردیا۔انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صدر قاضی انورایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہونے والا واقعہ اندوہناک ہے، متاثرہ لڑکی کاکیس پشاورہائی کورٹ میں دائرکروں گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کاوکالت نامہ مل گیا ہے ، انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔