مہمند ایجنسی: جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران سٹیج گر گیا، سراج الحق سمیت دیگر رہنمامحفوظ رہے

 
0
816

پشاور ، جولائی  18 (ٹی این ایس): مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران سٹیج گر گیا تاہم سراج الحق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت جماعت اسلامی کی مقامی رہنمامحفوظ رہے

میڈ یا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران ضرورت سے زیادہ افراد سٹیج پر چڑھ گئے جس کے باعث سٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت جماعت اسلامی کی مقامی قیادت بھی گر گئی تاہم اس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔سٹیج گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے گرنے والے افراد کو سنبھالا اور دوبارہ سٹیج لگا کر ایک بار پھر جلسے کا آغاز کردیا ۔دوسری طرف جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ لوگوں کا زیادہ ہجوم سٹیج پر تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،کچھ ذمہ داران اور کارکنان معمولی زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بڑے نقصان سے محفوظ رکھا،کچھ دیر بعد سراج الحق خیبر ایجنسی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔